کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز مندی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو ستانوے پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کراچی: ( مارکیٹ کے آغاز میں معمولی تیزی رہی تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی مندی میں تبدیل ہو گئی۔ سپورٹ سروسز اور انشورنس کے شعبے کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس ہزار چھ سو چھیاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بیس کروڑ اکاسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.