کراچی اسٹاک مارکیٹ اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار

کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔ پہلے سیشن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ساٹھ پوائنٹ کمی ہوئی۔

کراچی:) مارکیٹ کے آغاز سے اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ مندی میں تبدیل ہو گئی۔ فنانشل سروسز، کیمیکل اور پاور سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سر فہرست رہے۔ پہلے سیشن کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ہزار آٹھ سو دو پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چودہ کروڑ انچاس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.