نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو کی صدارت میں ہوگا۔اسلام آباد میں ہونے والے آج کے اجلاس میں امن امان کی مجموعی صورتحال اور حالیہ انتخابات پر بعض سیاسی جماعتوں کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ تجاویز سمیت ملک میں جاری توانائی کے بحران اور ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.