کراچی: کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں انٹرنیشنل کاٹن فیوچرزکنٹریکٹ معتارف کروانے کی شدید مخالفت کی ہے ۔کراچی کاٹن ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے میں کپاس کی معیشت سے وابستہ ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ کے سی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں کپاس کے سودے، نیویارک کاٹن فیوچرز کانٹریکٹ کے تحت صرف کیش سیٹل ہوتے ہیں انکی حقیقی سپردگی نہیں ہوتی۔ اس ٹریڈنگ کا پاکستانی کپاس سے کوئی تعلق نہیں لہذا اسے ہی جنگ ٹول کے طور پر بھی استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ کے سی اے کا کہنا ہے کہ نیویارک کاٹن فیوچرزکانٹریکٹ کیلئے صرف امریکی کپاس ہی قابل قبول ہے۔ جو دنیا بھر کی کپاس کا صرف پندرہ فیصد ہے،یہ کیسے ممکن ہے کہ کہ وہ پاکستان کی کپاس کے رسک کو محدود کرے۔
تبصرے بند ہیں.