کارڈ لیس فون کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ڈیکٹ سکس کارڈ لیس فون کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسلام آباد: () پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ڈیکٹ 6 کارڈ لیس فون کی غیر قانونی فروخت اور استعمال کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈویژن کے زونز نے ایف آئی اے، پولیس، ٹریڈ یونینز اور امپورٹرز سے ساتھ میٹنگز کی ہیں۔ پی ٹی اے مطابق یہ کارڈ لیس فون لائسنس یافتہ موبائل سپیکٹرم کو استعمال کرتے ہیں جس سے صارفین کیلئے موبائل فون کی کوالٹی اچھی نہیں ملتی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارڈ لیس فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

تبصرے بند ہیں.