کابل میں امریکی فوج کے کمپاؤنڈ پر خود کش حملہ، مقابلے میں 2 حملہ آور بھی ہلاک

کابل: افغان دارالحکومت میں بگرام ایئر بیس کے قریب غیر ملکی فوجیوں کے لاجسٹک کمپاؤنڈ پر خود کش حملہ کیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک افغان دارالحکومت کابل میں بگرام ایئر بیس کے قریب واقع غیر ملکی فوجیوں کے لاجسٹک کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جس کے بعد خود حملہ آوروں کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی تاہم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گردی بھی مارے گئے۔

تبصرے بند ہیں.