دہشت گردوں پرملک کی زمین تنگ ہوچکی ہے، سربراہ پاک فوج

چترال: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیےقربانی دینےسےدریغ نہیں کرے گی اور دہشت گردوں پر ملک کی

زمین تنگ ہوچکی ہے۔

 

شندور پولوفیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ وہ شندور میں باصلاحیت اورہونہارجوانوں کے درمیان آکر بہت خوش ہیں، شندورفیسٹول سیاحت کے فروغ کے لئے خوش آئند ہے، یہ میلہ ملک کے روشن مستقبل کی دلیل اورترقی وسلامتی کاترجمان ہے، یہ فیسٹیول دہشت گردوں کو پیغام ہےکہ ہم اپنی روایات بلاخوف جاری رکھیں گے۔ وہ اس میلے کے انعقاد پرمبارک باد پیش کرتے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترمواقع فراہم کئے جائیں۔ دہشت گردوں پرملک کی زمین تنگ ہوچکی ہے، وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعمیر و ترقی کی پہچان بنے گا۔

تبصرے بند ہیں.