ڈیوڈ فیرر نے ومبلڈن ٹینس 2015 میں شرکت سے دستبرداری ظاہر کر دی

سپین کے نامور کھلاڑی نے میگا ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ اپنی کہنی میں ہونے والی انجری کی وجہ سے کیا 

سپین ( ) سپین کے سٹار ٹینس پلیئر ڈیوڈ فیرر نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 2015 سے دستبرداری ظاہر کر دی ۔ سپین سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 7 ڈیوڈ فیرر نے ومبلڈن 2015 کے شروع ہونے سے ایک روز قبل ایونٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے یہ فیصلہ کہنی کی انجری میں مبتلا ہونے کے بعد کیا ۔ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 2015 کا پہلا راؤنڈ پیر کے روز شیڈول ہے جہاں ہسپانوی ٹینس پلیئر کا مقابلہ برطانیہ کے جیمڈ وارڈ کیساتھ ہونا تھا ۔

 

تبصرے بند ہیں.