ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 اسلامی ممالک سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا

واشنگٹن: 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی ممالک کے پناہ گزینوں اور تارکینِ وطن کے امریکا میں داخلے پر 90 روزہ پابندی کے نئے حکم نامے پر دستخط کردیئے تاہم اس بار ان 6 ممالک میں عراق کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے نئے احکامات کے تحت ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے تارکینِ کے امریکا میں 90 روز کے لیے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے لیکن نئے آرڈر کے تحت اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے منظوری حاصل کرنے والے پناہ گزین امریکا آسکتے ہیں لیکن ان کی تعداد سالانہ 50 ہزار تک محدود کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.