ڈس ایبلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کو مات دیدی

کراچی: 5 قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 8 وکٹ سے مات دیدی، راؤ جاوید نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا،ایک ہاتھ سے محروم مطلوب قریشی نے جارحانہ نصف سنچری بنائی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈھاکا میں گرین شرٹس نے اپنے ابتدائی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، افغانستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 153 رنز جوڑے، محمود اللہ نے 24 گیندوں پر7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے، عبید اللہ کے 31 رنز میں 2 چھکے شامل تھے۔

8 بیٹسمین 10 کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، آف اسپنر راؤ جاوید نے 19 رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، عمیر الرحمان نے12 رنز دے کر 3 اور فیاض احمد نے 29 رنز کے عوض2 وکٹیں لیں۔ جواب میں پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے 2 وکٹیں گنوا کر 16 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، ایک ہاتھ سے محروم اوپنر مطلوب قریشی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر ناقابل شکست55 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔

تبصرے بند ہیں.