ڈسیشن ریویو سسٹم بھی اعتراضات کی زد میں آگیا

میلبورن: پہلے ایشز ٹیسٹ میں متنازع فیصلوں کی وجہ سے ڈسیشن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) بھی اعتراضات کی زد میں آگیا۔ آئی سی سی سے ریویو سسٹم پر ہی نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ اس سسٹم کا براہ راست نقصان آسٹریلیا کو پہنچا جو اس سے فائدہ نہیں اٹھا پایا جبکہ انگلش کپتان الیسٹرکک نے بروقت فیصلے چیلنج کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔ کک نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ڈی آر ایس سسٹم کے استعمال کیلیے بھی مہارت چاہیے جبکہ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے تسلیم کیا کہ وہ ڈی آر ایس کا موزوں استعمال نہیں کرپائے۔آسٹریلوی میڈیا نے امپائرنگ فیصلوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ میچ کے آخر میں امپائر علیم ڈار نے اس وقت بریڈ ہیڈن کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا جب آسٹریلیا کو فتح کیلیے مزید 15 رنز درکار تھے مگر کک نے فیصلہ چیلنج کیا جس پر جنوبی افریقی تھرڈ امپائر ایریسمس نے ہاٹ اسپاٹ میں دکھائی دینے والے معمولی سے نشان کے بل پر فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ہیڈن کو آؤٹ قرار دے دیا، اس سے انگلینڈ کی فتح پر مہر ثبت ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.