“ڈراز فکسنگ” آئی سی سی کے اعتراف سے نئی بحث شروع

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ’ڈراز فکسنگ‘ کے اعتراف نے نئی بحث شروع کردی، بڑے ایونٹس میں جان بوجھ کر پاک بھارت میچز کو یقینی بنانے پر حیرت ظاہر کی جا رہی ہے، ادھر کونسل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے گروپس متوازن اورکسی کوناجائزفائدہ نہیں دیا گیا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن نے میڈیا سے بات چیت میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بڑے ٹورنامنٹس میں جان بوجھ کرپاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں شامل کیا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنے ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ یقینی بنانا چاہتے ہیں، یہ آئی سی سی کے نقطہ نظر سے کافی اہمیت کا حامل ہے، روایتی حریفوں کے میچ کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا جبکہ شائقین بھی اس کا انتظار کرتے ہیں، اس سے ٹورنامنٹ کو بھی اچھا آغاز ملتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.