ڈالر کی قدربڑھنے سے اجناس کی عالمی منڈیاں بیٹھ گئیں

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث گزشتہ ہفتے خام تیل اور بیشتر صنعتی دھاتوں کی عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کوکاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی دسمبر میں فراہمی کے لیے قیمت 3.51 ڈالر کی کمی سے 105.12ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ کروڈ کی آئندہ ماہ فراہمی کے لیے قیمت 1.63 ڈالرگھٹ کر94.60 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ قیمتی دھاتوں کے حوالے سے لندن بلین مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت 1306.75 ڈالر سے گھٹ کر1288 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 21.75 سے کم ہو کر21.50 ڈالر فی اونس ہوگئی۔جبکہ لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 7 ڈالر گھٹ کر 1446ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کے نرخ 20 ڈالر کے اضافے سے 757 ڈالر فی اونس ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے لندن میٹل ایکسچینج میں تانبہ174 ڈالر، الومینیم 67ڈالر، لیڈ74.5 ڈالر، ٹین75ڈالر، کلئی 756ڈالر اور جست کی قیمت 69.75 ڈالر فی ٹن کم ہوگئی۔ ادھر چینی کی قیمتیں بھی گر گئیں، خام چینی کی عالمی قیمت 18.34 سینٹ سے گھٹ کر 18.08 سینٹ فی پائونڈ اور سفید چینی کی قیمت 488 ڈالر سے گھٹ کر 481.5 ڈالر فی ٹن ہوگئی، اس کے علاوہ مکئی اور گندم کی عالمی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.