ڈالر کودھوبی پچھاڑ‘روپیہ مستحکم ہونے لگا

امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس کے باعث ملک بھر میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 79 پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 225 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔امریکی کرنسی کے ریٹ گرنے سے بیرونی قرضوں میں بھی 1800 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبارکے دوران انڈیکس 41 ہزار443 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

تبصرے بند ہیں.