چین نے دوبارہ بھارتی فوج کو لائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے روک دیا

بیجنگ / نئی دہلی: بھارت اور چین کے مابین لداخ سیکٹر میں گذشتہ20دن سے جاری کشیدگی اور دیگر معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کے دعووں کے باوجود کم نہ ہو سکی۔ چین نے ایک بار پھر بھارتی فوج کی پٹرولنگ پارٹی کو کنٹرول لائن کے نزدیک آنے کی اجازت نہیں دی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ فنگرVIIIعلاقے میں پیش آیا۔اس سے قبل بھارت نے یہ دعوٰی کیا تھا کہ چینی فوج19کلو میٹر اندر تک داخل ہونے کے بعد اپنی سابقہ پوزیشنوں پر واپس چلی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سری جاپ یاFinger-VIII کہلائے جانے والے علاقے میںلداخ سے وابستہ14ویں کارپس سے تعلق رکھنے والی ایک بھارتی پٹرولنگ پارٹی جو معمول کے گشت پر تھی، چینی فوج نے روکا اور لائن آف کنٹرول کے نزدیک جانے سے روک دیا۔ دپسانگ میدانی علاقے میں 15اپریل کے بعد3ہفتے کے دوران چین نے Finger IV تک ایک پختہ روڈ کی تعمیر کی ہے جو کہ حقیقی کنٹرول لائن کے اندر5 کلومیٹر طویل ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ماہ ایسے6,7 واقعات پیش آتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے فوجی دستے علاقے میں گشت پر ہوتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.