چین میں کرپشن کے الزام میں گرفتارسرکاری افسر دوران تفتیش ٹھنڈے پانی میں ڈبوئے جانے سے ہلاک

بیجنگ: چین میں زمین کے سودے میں خورد برد کے الزام میں گرفتار سرکاری کمپنی کا چیف انجییئر دوران تفتیش بدترین تشدد اور ٹھنڈے پانی میں ڈبوئے جانے سے ہلاک ہو گیا۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق تحقیقاتی افسران نے چین کی سرکاری کمپنی کے چیف انجینئر سے اس کا جرم قبول کروانے کے لئے اسے برہنہ کر کے برف کے پانی سے بھرے ہوئے ٹب میں ڈالا اور اطمینان بخش جواب نہ مل پانے پر تفتیشی افسران اسے بار بار ٹب میں ڈبوتے رہے اور اسے تب چھوڑا گیا جب اس نے مزاحمت کرنا چھوڑ دی،چیف انجینئر کو اس بدترین تشدد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق یو کوئی کی موت پھیپھڑوں میں زائد پانی بھر جانے سے ہوئی۔ واضح رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے چیف سیکریٹری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کرپشن کے خلاف سخت مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت بڑے بڑے سرکاری اداروں میں بھی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.