چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کی نئی کٹ متعارف

دبئی: 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی یونیفارم متعارف کروا دی گئی۔

میگا ایونٹ کے لیے گرین شرٹس کی نئی کٹ میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس پر پی سی بی لوگو کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کا لوگو بھی نمایاں ہے۔ علاوہ ازیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے دوران استعمال ہونے والی کٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں جن میں سبز اور سرمئی رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جو دیکھنے میں بہت دیدہ زیب ہے۔ کٹ کے اگلے حصے پر پی سی بی لوگو اور اسپانسر جبکہ عقبی حصے پر اسپانسر کا لوگو نمایاں ہے۔

تبصرے بند ہیں.