چیمپئنز ٹرافی؛ فاسٹ بولر محمد عباس بھی کیمپ میں طلب

برمنگھم: 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پیس بیٹری مضبوط کرنے کیلئے محمد عباس کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پیس بیٹری مضبوط کرنے کیلئے محمد عباس کو کیمپ میں طلب کرلیا ہے۔ پیسرانگلینڈ میں ہی موجود ہیں اور کل سے کیمپ جوائن کر لیں گے، محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اب ان کو انگلش کنڈیشنز کیلئے موزوں سمجھتے ہوئے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.