چھ سال کا انتظار ختم، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئ

مہمان ٹیم کا لاہور ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکان جن میں وزیر داخلہ شجاع خانزادہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کے علاوہ پی سی بی حکام بھی موجود تھے۔

لاہور: () پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں آخر کار رنگ لے آئیں۔ سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد ملک میں کرکٹ کے میدان ویران ہو گئے تھے جنہیں آباد کرنے اور شائقین کو دوبارہ کھیل کے ایکشن دیکھانے کیلئے زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکان جن میں وزیر داخلہ شجاع خانزادہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان کے علاوہ پی سی بی حکام بھی موجود تھے۔ زمبابوے ٹیم کے ساتھ کوچ ڈیو واٹمور اور آفیشلز بھی شامل ہیں۔ جنہیں ائیرپورٹ سے سخت سیکورٹی کے انتظامات میں مقامی ہوٹل لے جایا گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.