چارواہ سیکٹر پربھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

سیالکوٹ میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے جنگ بند ی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔ چارواہ سیکٹر پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے جروال اور چارواہ سیکٹر میں فائرنگ کی، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ چارواہ سیکٹر کے گاؤں کھوکھا اور ہرپا ل میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور4افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مویشی بھی فائرنگ کی زد میں آکرزخمی ہوئے ۔ بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور کارروائی کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.