طاہر القادری کی رہائش گاہ کو جانے والے تمام راستے سیل،پولیس کے تازہ دم دستے تعینات

لاہور میں پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کو جانے والے تمام راستوں کو مکمل طور سیل کر دیا ہے اور وہاں جانے والے راستوں میں اضافی کینٹینرز لگا دئیے گئے ہیں جس سے لوگوں کا پیدل گزرنا بھی محال ہو گیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں طاہر القادری کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے راستوں میں گزشتہ دنوں سے لگے ہوئے کینٹینرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور بڑی شاہراہوں سے ملحقہ اندرونی سڑکوں پر بھی اضافی کینٹینرز لگا دئیے گئے ہیں ۔ ماڈل ٹاؤن ، فیصل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن اور اکبر چوک کی جانب سے القادریہ جانے والے راستے بند ہو گئے ہیں اور ان تمام علاقوں میں پولیس کی تازہ دم اضافی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.