پی سی بی چیئرمین تقرری کیس ، نجم سیٹھی ،عبوری کمیٹی کے ممبران کو نوٹس جاری –

اسلام آباد()اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی تقرری کیس میں نجم سٹھی، عبوری کمیٹی کے ممبران او روزارت بین الصوبائی روابط سمیت تیرہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ سابق ممبر سکروٹنی کمیٹی الطاف حسین نے نجم سیٹھی کی تقرری کو چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی کی تقرری اور ذکاء اشرف کی برطرفی غیرقانونی ہے۔عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد نجم سیٹھی، عبوری کمیٹی کے ممبران، وزارت بین الصوبائی روابط سمیت تیرہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ –

تبصرے بند ہیں.