پی ایس ایل کے نوجوان کھلاڑی کو کیریبئن پریمیئرلیگ کا کانٹریکٹ مل گیا

پورٹ آف اسپین: 

پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگونائٹ رائیڈرز نے سائن کرلیا۔

18 سالہ آل راؤنڈر کی خدمات شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز نے 30 ہزار ڈالرز کے عوض حاصل کیں ہے جب کہ آل راؤنڈر سہیل تنویر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وہ گیانا ایمزون واریئرز کی نمائندگی کرنے کیلیے ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز وصول کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.