سابق کرکٹرزپی سی بی کے دہرے معیار پر پھٹ پڑے

لاہور: 

سابق کرکٹرز نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے کردار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرز نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے کردار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ ایک ہی جرم میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو واپس بھجوا دیا گیا، مگر محمد عرفان اور دیگر کو کھیلنے کی اجازت دیدی گئی،یا تو سارا کیس اس وقت غلط تھا یا اب درست نہیں سنبھالا جا رہا، میں محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کے خلاف تھا، جیل کی ہوا کھانے والوں کو ملکی نمائندگی کا موقع دینے سے اسی طرح کے نتائج سامنے آسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ اب وزارت داخلہ نے مداخلت کی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینا چاہیے، کسی سے مت ڈریں، ایک بار صفائی ہو تو سب ٹھیک ہوجائے گا، چوروں کو پکڑیں تو کئی بڑے نام آئیں گے۔ فکسنگ کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.