پی ایس ایل کے فائنل میں پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے،سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور فائنل میچ میں وہ پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے۔

سرفراز حمد نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کمزور ٹیم سمجھ کراہمیت نہیں دی جارہی تھی کیونکہ اس میں بڑے نام بھی شامل نہیں تھے لیکن ٹیم پلیئرز کی انتھک محنت اورکوچ اور پوری مینیجمنٹ کی جانب سے بھر پور سپورٹ کی وجہ سے وہ پہلی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سر ویوین رچرڈ کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد حاصل ہوا ہے اور ان کے گھل مل کر رہنے اور ہر لمحہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنے کی وجہ سے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.