پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ آج سے دبئی میں سجے گا

دبئی: 

رنگ ونور کے سیلاب میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا اور افتتاحی تقریب میں جمیکا کے شیگی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اورعلی ظفر ’دیسی‘ ٹچ لگائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آج  سے دبئی میں آغاز ہو رہا ہے اور افتتاحی تقریب میں جمیکن گلوکار شیگی اور علی ظفر پرفارم کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ افتتاحی تقریب کے شاندارانعقاد کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، جس میں لیزر شو اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کی میزبانی فہد مصطفیٰ کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کرکٹرز ایکشن میں آئیں گے، ایونٹ کا پہلا مقابلہ گذشتہ سیزن کی فاتح سائیڈ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.