پی ایس ایل؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آج مدمقابل ہوں گی

دبئی: 

پاکستان سپر لیگ کا میلہ2 روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو پھر سجے گا، شارجہ کے بجائے کھلاڑی دوبارہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کریں گے۔

ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹرز سے سجی پاکستان سپر لیگ کا تیسرا مرحلہ جمعرات سے دبئی میں شروع ہوگا۔ 26 فروری تک جاری رہنے والے اس راؤنڈ میں مجموعی طور پر4میچز ہوں گے، اب تک کی ٹاپ سائیڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹکراؤ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے موجود کراچی کنگز کے ساتھ ہوگا، کوئٹہ کی قیادت قومی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریں گے جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی سری لنکن سنگاکارا کے سپرد ہے۔

تبصرے بند ہیں.