پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا، رضا ربانی کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے لئے دو دن میں کوئٹہ، کراچی، پشاور اور لاہور کیسے جا سکتا تھا، ہمارے پاس بائیکاٹ کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ صدارتی انتخاب میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔ اجلاس کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی کے صدارتی امیدوار رضا ربانی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک میں ون یونٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وفاق کو بچانے کے لئے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں انتخابی مہم کے لئے دو دن میں کوئٹہ، کراچی، پشاور اور لاہور کیسے جا سکتا تھا، دو دن میں انتخابی مہم ممکن نہیں۔ سپریم کورٹ میں ہمیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لئے تیارہ مئی کے نتائج کو قبول کیا، صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔

تبصرے بند ہیں.