پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 8 روپے 48 پیسے کم کردی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم نواشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جب کہ پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

 

وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ساڑھے آٹھ روپے تک کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 62 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل ایک روپیہ 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 48 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 67 پیسے اور ہائی اوکٹین کی 2 روپے 98 پیسے فی سستا کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.