ممتاز قادری کی سزائے موت پر احتجاج بلا جواز ہے، پرویز رشید

کراچی: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی سزائے موت عدالتی معاملہ ہے اس پر احتجاج بے جا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بڑے سمجھدار اور باشعور لوگ ہیں، امن و امان کے لئے کراچی کے ہر شہری نے بڑی قیمت ادا کی ہے، ہمیں دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، دہشت گردی ختم کر کے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بدامنی پھیلتی ہے، تمام لوگوں کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیئے، ممتاز قادری کی سزائے موت پر احتجاج بلا جواز ہے، پاکستان کو لفظوں کی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا اس لئے ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے انھیں درست کرنا اور ان پر قابو پانا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.