پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تجویز وزارت خزانہ کو ارسال

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تجویز وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ارسال کردہ سمری میں پیٹرول ایک روپے 42 پیسے، مٹی کا تیل 79 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویزہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے سفارش کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم دسمبرسے ہوگا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گزشتہ 15 سال کی کم ترین سطح پرآنے کے بعد امکان ظاہرکیا جارہا تھا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں کم ازکم 5 سے 6 روپے کمی کی جائے گی لیکن اوگرا کی جانب سے کی گئی سفارش میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی تجویزاونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

تبصرے بند ہیں.