پہلی گرین لائن ٹرین اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی

کراچی…….کوئی ٹرین مکمل ائیرکنڈیشنڈ ہو، سفر کے دوران بہترین کھانوں اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہو اور تو اور، مقررہ وقت پر آتی اور جاتی ہو، تو پہلا خیال یورپی یا جاپانی ٹرین کا آتا ہے، لیکن یہ بات ہے پاکستانی گرین لائن ٹرین کی جو اسلام سے کراچی پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز چار بجے اسلام آباد سے روانہ ہونے والی گرین لائن نے آج 2بج کر 30منٹ پر کراچی کینٹ کی پٹری کو چھوا اور یوں پاکستان کی پہلی مکمل ائیرکنڈیشنڈ ماڈرن ٹرین نے مقررہ وقت پر دو سو سے زائد مسافروں کو منزل پر پہنچادیا۔ گرین لائن ٹرین کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز کیا۔ مسافر کہتے ہیں پہلی ٹرین کی طرح اب ہر ٹرین وقت پر پہنچے تو بات بنے۔مختلف مسافروں کے خیالات بھی مختلف تھے۔کوئی ٹرین میں انٹرنیٹ کی سہولت اور معیاری کھانے سے خوش تھا تو کسی نے صفائی ستھرائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔اسلام آبادسے براستہ لاہور، خانیوال، بہاولپور، روہڑی اور حیدرآباد گرین ٹرین نے اپنا پہلا سفر مسافروں کے ملے جلے جذبات کے ساتھ طے کرلیالیکن پاکستان ریلوے کے ایسے مزید نئے منصوبے عوام دوستی میں مددگار ثابت ہوں گے۔ گرین لائن کے مسافربروقت سفر پر خوش تو ہیں تاہم یہ کرایوں میں مزید کمی اور سہولتوں میں بہتری کے بھی خواہ ہیں۔

تبصرے بند ہیں.