پٹرولیم مصنوعات سے 6 ماہ میں 216.3 ارب روپے کا سیلز ٹیکس وصول

کراچی: حکومت کے لیے بینک لین دین پر ودہولڈنگ، پٹرولیم مصنوعات، بجلی گیس اور توانائی ٹیکس وصولیوں کا بڑا ذریعہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکوں کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی بلاواسطہ ٹیکسوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی معاشی جائزہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر 2015) کے دوران 540.8ارب روپے کے بلاواسطہ ٹیکس جمع کیے گئے جو مالی سال 2014-15کی اسی مدت کے مقابلے میں 82ارب روپے زائد رہے، ان میں سے 376.8ارب روپے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے، مجموعی بلاواسطہ ٹیکسوں میں وصول کردہ دو تہائی ودہولڈنگ ٹیکسوں سے حاصل ہوئے جن میں سے بیشتر کا اطلاق معاشی لین دین پر کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.