پنجاب کا 1160 ارب کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے ، ترقی پروگرامز کیلئے 402 ارب مخت

لاہور()پنجاب کے آئندہ مالی سال کے لئے 1160 ارب روپے کا بجٹ آج پہلی خاتون وزیر خزانہ پیش کر رہی ہیں ، ترقیاتی پروگرام پر 402 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے ، تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے لئے مجموعی بجٹ کا تخمینہ1160ارب سے زائد مقرر کیا جا رہا ہے اور سالانہ ترقیاتی بجٹ کے لئے 402 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں جس میں صحت کے شعبے کے لئے 45 ارب اور جبکہ شہری ترقی کے لئے 50 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔ تعلیم کے شعبے پر 53 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں جس میں سکول ایجوکیشن کے لئے 28 اور ہائر ایجوکیشن کے لئے 25 ارب مختص کئے جائیں گے ۔ کھیل اور یوتھ افئیرز کے لئے پانچ ارب60 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ خادم پنجاب دیہی شاہراہ پروگرام پر 15 ارب رکھے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ صوبے میں بڑی شاہراہوں کے لئے 41 ارب رکھنے کی تجویز ہے ۔ معذور افراد کے لئے دو ارب روپے کا خصوصی پروگرام شروع کیا جائے گا جبکہ ملتان میٹرو بس بھی ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوگی ۔ –

تبصرے بند ہیں.