میانمر میں آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارتی فوجیوں کی تصاویر جعلی نکلیں

ھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ کارروائی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی۔ میانمر نے بھی بھارت کو جھوٹا قرار دے دیا۔ ادھر بھارت کے اپنے ہی فوجی کمانڈر نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

نئی دہلی:  بھارت کو میانمر میں کارروائی کا شوشا چھوڑنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ ایک کے بعد ایک بھارت کے تمام جھوٹ سامنے آ گئے ہیں۔ میانمر میں کارروائی کی بھارتی میڈیا پر چلائی جانے والی تصاویر بھی جعلی نکلیں۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میانمر کارروائی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔ ادھر میانمر میں کارروائی کا واویلا کرکے پاکستان کو پیغام دینے والی مودی سرکار کو ان کی اپنی فوج نے آئینہ دکھا دیا۔ لیفٹننٹ جنرل سبراتا ساہا کا کہنا ہے کہ میانمر کارروائی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ دوسری جانب میانمر کے صدارتی ترجمان نے بھارتی دعوؤں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت جھوٹا ہے۔ کارروائی میانمر کی سرحد کے ساتھ اپنے ملک میں، کی۔ بھارتی کانگریس نے بھی مودی سرکار کے بیانات کی ایسی کی تیسی پھیری۔ جماعت کانگرس کے رہنماء اجے مکین کا کہنا ہے بھارتی فوج نے میانمر میں گھسنے کا دعویٰ نہیں کیا۔ مودی سرکار خوامخواہ ہی نمبر بنا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.