پنجاب میں یکم اپریل سے روزانہ 6 گھنٹے سی این جی کی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد…وفاقی حکومت نے یکم اپریل سے پنجاب میں روزانہ 6گھنٹے سی این جی فراہمی کا اعلان کر دیا ،صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز صبح 10بجے سے 4بجے تک کھلے رہیں گے ،اتوار کو سی این جی صبح 6سے رات 12 بجے تک 18 گھنٹے دستیاب ہو گی۔وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں سی این جی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں روزانہ 6گھنٹے سی این جی فراہمی کا آپشن آزمائشی بنیادوں پر لاگو کیا جا رہا ہے ،تجربہ کامیاب رہا تو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی شدیدقلت ہے،دسمبرتک ایل این جی کوبھی سسٹم میں لے آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.