پنجاب میں سی این جی فراہمی کے دورانیے میں اضافہ نہیں ہوگا، سوئی ناردرن

لاہور…ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا ہے کہ پنجاب میں سی این جی فراہمی کے دورانیے میں کسی صورت اضافہ نہیں ہوگا، اس سلسلے میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطالبے کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔  ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کہا کہ بہت مشکل سے سی این جی سیکٹر کو ہفتے میں 6دن 6گھنٹے اور اتوار کے روز 18گھنٹے گیس فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم میں اتنی گیس نہیں کہ سی این جی سیکٹر کیلئے گیس فراہم کے دورانیے میں اضافہ کیا جاسکے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے حکومت سے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس فراہمی کے دورانیے میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.