پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش سے موسم خوشگوار، سندھ بلوچستان میں بدستورشدید گرمی

اسلام آباد: لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ 

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں شدید گرمی کے بعد برسنے والے ابر کرم سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ہزارہ ڈویژن، پشاور، مالاکنڈ، مردان ، بنوں، کوہاٹ ، ڈیرہ غازی خان ، ڈیرہ اسماعیل خان،  فاٹا، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جب کہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب ، خیبرپختون خوا فاٹا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.