نیوکلیئرسپلائرز گروپ اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ شامل نہیں، چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں نئی ممالک کی شمولیت کے معاملے پر رکن ممالک میں اب تک اختلاف رائے پایا جاتا ہے جب کہ سیؤل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت شامل نہیں۔

بھارتی میڈیا کا چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چنینگ کے حوالے سے کہنا ہے کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ کے رکن ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی ) پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کے معاملے پر اب بھی تذبذب کا شکار ہیں اور امید ہے کہ رکن ممالک موثر بات چیت کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تاہم سیؤل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی اجلاس میں کسی نئے رکن کو شامل کرنے کے حوالے سے کوئی موضوع زیر بحث نہیں تاہم  جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو این ایس جی میں شامل کرنے پرہمیں تحفظات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.