پرنس مصطفی علی ڈبلیو ڈبلیو ای میں پہلے پاکستانی ریسلر

پرنس مصطفی علی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ’’کروز ویٹ کلاسک‘‘ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی ریسلر بن گئے ہیں۔

پرنس مصطفیٰ علی کو بچپن ہی سے ریسلنگ کا شوق تھا اوران کے پسندیدہ ریسلرز میں ہٹ مین بریٹ ہارٹ، ایڈی گوریرو، ہارڈی بوائز اور کرس جیریکو جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ یہی شوق انہیں 2003ء میں پروفیشنل ریسلنگ کے میدان میں لے آیا۔ پیشہ ورریسلر بننے کے بعد وہ کئی سال سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں شامل ہونے کی کوششیں کررہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.