پاک چین دوستی کانفرنس؛ دونوں ممالک کے تاجروں کا تجارت بڑھانے کا عزم

راچی: چین پاکستان کا سب سے اہم ترین شراکت دار ہے جہاں 2014-15 میں تجارتی حجم 12.299 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔ چند سالوں میں تجارت کا حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے جبکہ پاکستان کی برآمدات 2014-15 میں ساڑھے تین گنا سے زائد اضافے کے ساتھ 2.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان بزنس کونسل نے 100 چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی میزبانی کی۔ اس سیشن میں کراچی میں اعلیٰ معیار اوربہترین کاروبار کے حوالے سے بی ٹو بی گفتگو بھی کی گئی جہاں چینی وفد کو ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور امکانات پر بریفنگ دی گئی۔چینی وفد کے سربراہ اور سفیر ہونے کے ساتھ ساتھ اس سیشن کے مہمان خصوصی شا زوخانگ نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی معیشت کی بہتری اور مدد کیلیے چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی اور ان کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری کیلیے کی جانے والی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔

تبصرے بند ہیں.