پاک فوج کے نئے سپہ سالار کیلیے کمانڈ تبدیلی کی تقریب

اسلام آباد: 

جنرل ہیڈ کوارٹرز میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش ہونے والے جنرل راحیل شریف کی جگہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب جاری ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ، ایئر فورس چیف سہیل امان اور پاک فوج کے کور کمانڈرز سمیت اعلیٰ ترین افسران کے علاوہ وفاقی وزرا خواجہ آصف،عبدالقادر بلوچ ،مریم اورنگزیب سمیت دیگر پارلیمینٹرینز، غیر ملکی سفرا اور سفارت خانوں میں تعینات ملٹری اتاشی نے شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.