پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی ، وکٹ بیٹنگ کیلئے فیورٹ ہے

آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ، میچ سے دو روز قبل ہی سٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں

لاہور) پاک زمبابوے کھلاڑیوں کے بیٹ اور بال کا تال میل آج رنگ جمائے گا ، اس سے پہلے موسم کیا منظر بتائے گا اور وکٹ اب کیا اثر دکھائے گا سب اہم ہے ۔ ہر سو پاک زمبابوے کرکٹ کے چرچے ہیں آج کے دلچسپ میچ کے موسم پر بات کی جائے تو شائقین کی طرح وہ بھی خاصی گرم جوشی کا مظاہرہ کرنے والا ہے ۔ کرکٹ کے بخار نے لاہور کے موسم کو مزید گرم رکھنے کی نوید سنا دی ہے جہاں آج کا موسم اپنی پوری آب و تاب دکھائے گا وہیں سورج بھی بھر پور لشکارے مارے گا ۔ آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری رہے گا جبکہ شام کے وقت شیڈول پاک زمبابوے میچ کے دوران 20 درجہ کمی کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلائے گا ۔ قذافی سٹیڈیم کی وکٹ کو بیٹنگ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ، چھ سال سے یہی پچ صرف ڈومیسٹک ایونٹس کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے مگر انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے آج بھی ہری بھری ہے ۔ پاکستان میں کرکٹ ٹمپریچر کی حدت اور شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میچ سے 2 دن قبل ہی ہاؤس فل ہو گیا ۔ ساٹھ ہزار شائقین کی گنجائش رکھنے والا یہ سٹیڈیم کرکٹ مداحوں کے جوش سے آج لبریز ہو گا ۔ –

تبصرے بند ہیں.