پاک آسٹریلیا سیریز سے قبل سٹے باز سرگرم ہوگئے

کینبرا: 

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا میں غیرملکی سٹے بازوں کے ایجنٹ سرگرم ہوگئے، نیوزی لینڈ سے دوسرے ون ڈے کے دوران موبائل پر میچ معلومات سمندرپار بک میکرز کو بھیجنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، آدھا درجن پولیس اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی بکیز نے آسٹریلیا میں موجود اپنے ’مخبری‘ نیٹ ورک کی آزمائش شروع کردی ہے۔ جنوبی افریقہ سے حالیہ ٹیسٹ سیریز سکون سے گزری، مگر اب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران ایک پچ سائیڈر کوپولیس نے اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا جب وہ موبائل فون پر سمندر پار بک میکر کو میچ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کررہا تھا۔ کرکٹ میں پچ سائیڈنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس میں بکیز ٹی وی پر لائیو نشریات میں 15 سے 20 سیکنڈزکے فرق کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.