پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پانے کا موقع مل گیا

دبئی: 

پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پانے کا موقع مل گیا، اس مقصد کیلیے چیمپئنز ٹرافی کے متوقع فائنل میں بھارت کو زیر کرنا ہوگا۔

گروپ اسٹیج پر جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو مات دینے سے ٹیم کے3 پوائنٹس بڑھ گئے، یوں اب گرین شرٹس کے مجموعی پوائنٹس 91 ہوگئے ہیں، انگلینڈ سے سیمی فائنل میں شکست پر ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑے گا، نویں نمبر کی ویسٹ انڈیز ٹیم سے فاصلہ 14 پوائنٹس تک بڑھنے سے پاکستان کا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کا خطرہ تقریباً ٹل چکا۔

تبصرے بند ہیں.