پاکستان کا مسلم ممالک کے درمیان مضبوط معاشی تعاون پر زور

اسلام آباد:  وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیرنے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے تحت مسلم ممالک کے مابین تجارت میںاضافے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ممبر ممالک کے درمیان مضبوط معاشی اور تکنیکی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، باہمی تجارت میں اضافے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے اسلامی تعاون تنظیم کی معاشی اور تجارتی تعاون کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 31ویں اجلاس سے خطاب میں کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس استنبول میں 23 کو شروع ہوا اور 26نومبر تک جاری رہے گا، اس سلسلے میں وزارتی اجلاس بدھ 25 نومبر کو منعقد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر تجارت نے کی۔ تنظیم کے ایشیا گروپ کے ممبران کی درخواست پر وفاقی وزیر نے تمام ایشیائی گروپ کا موقف پیش کیا۔

تبصرے بند ہیں.