پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: 

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ دینے سے انکار پر پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں آئندہ ہاکی کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

مودی سرکار نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیئے ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈیریشن نے  ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کرتے ہوئے ملائیشین ٹیم کو ایونٹ میں شامل کرلیا ہے۔ اس طرح قومی ٹیم بھارتی سازشوں کی وجہ سے عالمی کپ میں کوالیفائی کرنے کے باوجود ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوسکے گی۔

تبصرے بند ہیں.