پاکستان پوسٹ کو5سال میں25ارب روپے کا خسارہ

اسلام آباد:  گزشتہ پانچ سال میں پاکستان پوسٹ آفس کو 24 ارب 91 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔ محکمہ پوسٹ آفس کے  پانچ سالوں میں  آمدنی سے زائد اخراجات  خسارے میں اضافہ کا باعث بنے۔ موجودہ دور حکومت میں خسارے کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ مالی سال 2013-14 اور 2014-15 میں محکمے کا خسارہ 12ارب 91 کروڑ 96 لاکھ روپے رہا۔

وزارت مواصلات کی دستاویز کے مطابق  وزارت نے گزشتہ پانچ سالوں کی آمدنی اور اخراجات کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔ 2010-11 میں ادارے کی آمدنی آٹھ ارب روپے سے زائد اور اخراجات دس ارب روپے سے تجاوز کرگئے تھے۔  2011-12 میں پاکستان پوسٹ کی  آمدنی  آٹھ ارب چوبیس کروڑ روپے تھی جبکہ اخراجات بارہ ارب پچاس کروڑ سے زائد کیے گئے۔ 2012-13 میں ادارے کی آمدنی آٹھ ارب 37کروڑ  جبکہ اخراجات 14ارب سے تجاوز کرگئے تھے۔ 2013-14 میں آمدنی 9ارب 12کروڑ  جبکہ اخراجات پندرہ ارب 71کروڑ  سے زائد رہے۔

تبصرے بند ہیں.