پاکستان نے ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

دبئی: پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں 2 درجے ترقی پاکر دوسری پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

شارجہ ٹیسٹ سے قبل ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان تھی اور انگلینڈ سے سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم نے 2 درجہ ترقی پاکر 106 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ فہرست میں جنوبی افریقا 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جب کہ آسٹریلیا کو بھی 106 پوائنٹس حاصل ہیں لیکن ایوریج کے اعتبار سے بہتری کی صورت میں پاکستان دوسری اور آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر ہے۔

بھارت ٹیسٹ فارمیٹ میں 100 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جب کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب 99 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلادیش نویں اور جنوبی افریقا ٹیسٹ رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.