پاکستان نے ون ڈے کی ساتویں بڑی فتح پالی

ڈبلن: پاکستان نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی ساتویں اور اپنی سب سے بڑی فتح حاصل کر لی،شرجیل خان ون ڈے کرکٹ میں تیسرے تیز ترین 150 سے زائد رنزبنانے والے بیٹسمین بن گئے، کپتان اظہر علی کی ناقص فارم مینجمنٹ کو پریشان کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے ون ڈے میں آئرلینڈ کو 255 رنز سے زیر کیا، یہ 3767 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر ساتویں سب سے بڑی فتح ہے، رنز کے لحاظ سے گرین شرٹش نے تاریخ کی اپنی سب سے بڑی جیت کو گلے لگایا۔ 82 رنز آئرلینڈ کا اپنی سرزمین پر سب سے کمتر ون ڈے اسکور ثابت ہوا، مجموعی طور پر ٹیم اپنی تاریخ کے دوسرے کم اسکور پر آؤٹ ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.